أحمد محمد لبن Ahmad.M.Lbn مؤسس ومدير المنتدى
عدد المساهمات : 52644 العمر : 72
| موضوع: سورة العَادیَات الجمعة 23 نوفمبر 2018, 10:28 pm | |
| سورة العَادیَات شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں (۱) پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں (۲) پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں (۳) پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں (۴) پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں (۵) بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (۶) اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے (۷) اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے (۸) پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے (۹) اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا (۱۰) بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا (۱۱) |
|