أحمد محمد لبن Ahmad.M.Lbn مؤسس ومدير المنتدى
عدد المساهمات : 52644 العمر : 72
| موضوع: سورة التِّین الجمعة 23 نوفمبر 2018, 10:20 pm | |
| سورة التِّین شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے انجیر اور زیتون کی قسم ہے (۱) اور طور سینا کی (۲) اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے (۳) بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے (۴) پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے (۵) مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے (۶) پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے (۷) کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے) (۸) |
|