أحمد محمد لبن Ahmad.M.Lbn مؤسس ومدير المنتدى
عدد المساهمات : 52644 العمر : 72
| موضوع: سورة الطّارق الجمعة 23 نوفمبر 2018, 8:06 pm | |
| سورة الطّارق شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی (۱) اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے (۲) وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے (۳) ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو (۴) پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے (۵) ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے (۶) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے (۷) بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے (۸) جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے (۹) تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار (۱۰) آسمان اور بارش والے کی قسم ہے (۱۱) اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے (۱۲) بے شک قرآن قطعی بات ہے (۱۳) اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے (۱۴) بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں (۱۵) اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں (۱۶) پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو (۱۷) |
|