أحمد محمد لبن Ahmad.M.Lbn مؤسس ومدير المنتدى
عدد المساهمات : 52644 العمر : 72
| موضوع: سورة البُرُوج الجمعة 23 نوفمبر 2018, 8:05 pm | |
| سورة البُرُوج شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں (۱) اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے (۲) اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں (۳) خندقوں والے ہلاک ہوئے (۴) جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی (۵) جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے (۶) اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے (۷) اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے (۸) وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے (۹) بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے (۱۰) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے (۱۱) بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے (۱۲) بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا (۱۳) اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا (۱۴) عرش کا مالک بڑی شان والا (۱۵) جو چاہے کرنے والا (۱۶) کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا (۱۷) فرعون اور ثمود کے (۱۸) بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں (۱۹) اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے (۲۰) بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا (۲۱) لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) (۲۲) |
|