أحمد محمد لبن Ahmad.M.Lbn مؤسس ومدير المنتدى
عدد المساهمات : 52644 العمر : 72
| موضوع: مسلمان شوال کے چھ روزے کب شروع کرے الأربعاء 19 مايو 2021, 1:21 pm | |
| مسلمان شوال کے چھ روزے کب شروع کرے؟ متى يبدأ المسلم بصيام ستة أيام من شوال؟
سوال شوال کے چھ روزے کب شروع کیے جاسکتے ہیں ، اس لیے کہ اب ہمیں سالانہ چھٹیاں ہیں ؟
جواب کا متن: الحمد للہ شوال کی ابتداء میں ہی دو شوال کو روزے رکھنے ممکن ہیں کیونکہ عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے ، اوریہ بھی ممکن ہے کہ شوال کے مہینہ میں کسی بھی تاريخ کو روزے رکھنے ممکن ہیں ، اورنیکی میں جلدی کرنی چاہیے۔
لجنۃ دائمہ میں مندرجہ ذيل سوال پیش کیا گيا: کیا شوال کے چھ روزے عیدکے دوسرے دن سے شروع کرنے جائز ہیں ، یا پھر عید کے چند دن بعد مسلسل چھ روزے رکھنے جائز ہیں کہ نہیں؟
لجنۃ کا جواب تھا: عید الفطر کے فورا بعد روزے رکھنا لازم نہيں ، بلکہ جائز ہے کہ عید کے ایک یا دو دن بعد روزے رکھنے جائز ہيں ، لیکن اگر وہ مسلسل یا علیحدہ علیحدہ شوال میں ہی روزے رکھے تویہ بھی جائز ہے ، اس معاملہ میں وسعت ہے اورپھر یہ روزے رکھنا سنت ہیں نہ کہ فرض ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔
واللہ اعلم. |
|